ابنا: پریس ٹی وی نےآج اپنی ایک رپورٹ میں شام میں فعال دہشتگردوں کے درمیان بڑے پیمانے پرسیاسی اختلافات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے النصرہ اور داعش گروہ کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں چھ سو پچاس افراد کے مرنے کی خبر دی ہے۔ دوسری جانب شامی فوج نے بعض مقبوضہ علاقوں کودہشتگرد عناصر کےقبضے سے واپس لینے کی مہم جاری رکھتے ہوئے، مغربی شام کے لازقیہ علاقے میں دو اسٹریٹیجک ٹیلوں کو دہشتگردوں کے چنگل سے آزاد کرالیا ہے۔ شامی فوج کی کاروائی میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ دوسری طرف شامی فوج نے قلمون علاقے میں النصرہ دہشتگردگروہ سے وابستہ ملسح عناصر کی رنکوس کےعلاقے کی جانب پیشقدمی کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کردیاہے۔
.......
/169